بھارت مغالطے میں نہ رہے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا پاکستان

بھارتی وزرا کے بیانات میں عائد الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہیں جو علاقائی امن کیلیے موافق نہیں، ترجمان دفترخارجہ


Numainda Express December 14, 2014
پاکستان اپنے دفاع کے لیے پرعزم ہے اوروہ اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت کی جانب سے سرحدپاردہشت گردی کی مبینہ پشت پناہی کے جواب میں جارحانہ اقدام کی دھمکی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی دفاعی صلاحیت سے متعلق کوئی کسی مغالطے کاشکار نہ رہے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتے کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزرا کے بیانات میں عائد الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہیں جوعلاقائی امن کے لئے سود مند نہیں۔ انھوں نے کہا پاکستان اپنا دفاع کرناجانتا ہے، اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ہم کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیں گے۔ پاکستان اپنے دفاع کے لیے پرعزم ہے اوروہ اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔


واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سرحدپاردراندازی مبینہ طورپرپاکستان کی جانب سے ہوتی ہے، اس کے جواب میں مضبوط اقدام ہونا چاہیے، اگلے6 ماہ میں بھارت کی جانب سے اقدامات نظر آئیں گے، ہمیں ان لوگوں کوسبق سکھانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں