قحط زدہ تھر نے آج بھی 5 معصوم زندگیاں نگل لیں

رواں برس غذائی قلت کے باعث مرنے والے بچوں کی مجموعی تعداد 567 ہو گئی ہے۔


ویب ڈیسک December 14, 2014
صوبائی حکومت اور مٹھی کی انتظامیہ کانوں پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، متاثرہ بچوں کے لواحقین کا شکوہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تھرپارکر میں قحط کی وجہ سے پیدا ہونے والی غذائی قلت اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 5 بچے ریت کی خوراک بن گئے جس کے بعد رواں برس مرنے والے بچوں کی مجموعی تعداد 567 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کا موقف ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث مسلسل اموات ہو رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت اور مٹھی کی انتظامیہ کانوں پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

واضح رہے کہ تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اور اسلام کوٹ میں رواں برس غذائی قلت کے باعث اب تک 567 بچے ریت کی خوراک بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں