WASHINGTON:
ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں پارہ صفر ڈگری سے بھی نیچے پہنچ گیا جس کے بعد یہ علاقے میں شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں اورآج سب سے کم درجہ حرارت بلوچستان کے ضلع قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کوئٹہ میں منفی 7،ہنزہ منفی 6، اسکردو منفی 5، گلگت اور چترال میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور 3، لاہور 7 اور کراچی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔