بھارت میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک 12 زخمی
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں، ڈاکٹرز
بھارت کی ریاست راجھستان میں گیس ٹینکر پھٹنے کے بعد لگنے والی آگ اور دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان میں بیل پور کے قریب ہائی وے پر گیس ٹینکر اچانک پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں روز دار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 12 جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ اس دوران ہائی وے پر کئی گھنٹے ٹریفک بھی شدیدجام رہا۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔