ہیکرز نے جیمز بونڈ کی نئی آنے والی فلم اسپیکٹر کا اسکرپٹ چوری کرلیا

اسکرپٹ کےحقوق کاپی رائٹ ایکٹ کےتحت محفوظ ہیں اگراسے عام کرنےکی کوشش کی گئی تو قانونی چارہ جوئی کی جائےگی، ایون پروڈکشن


ویب ڈیسک December 14, 2014
ہیکرز نے سونی کارپوریشن کے انتہائی محفوظ کمپیوٹرز کو ہیک کرتے ہوئے تمام اسکرپٹ چوری کیا ۔ فوٹو؛فائل

جیمز بونڈ ان دنوں اپنی نئے آنے والی فلم "اسپیکٹر" کی عکس بندی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کی اس فلم میں کیا ہوگا یہ سب ہیکرز نے عوام کو پہلے ہی بتا دیا۔


ایون پروڈکشن کے بینرزتلے بننے والی فلم "اسپیکٹر" میں جیمز بونڈ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں لیکن ہیکرز نے فلم کا اسکرپٹ ہیک کرتے ہوئے اسے عام کردیا جس پر فلم کے پروڈیوسر شدید مایوس ہیں۔ ایون پروڈکٹشن کی انتظامیہ نے ہیکرز کو متنبہ کیا ہے کہ اسکرپٹ کے جملہ حقوق برطانوی کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت محفوظ ہیں اور اگر اسے عام کرنے کی کوشش کی گئی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


دوسری جانب ہیکرز نے سونی کارپوریشن کے انتہائی محفوظ کمپیوٹرز کو ہیک کرتے ہوئے تمام اسکرپٹ چوری کیا جب کہ امریکا میں سونی کارپوریشن کے سرورز کو انتہائی محفوظ سمجھا جاتا ہے اور ہیکرز کی کارروائی پر کمپنی شدید پریشانی کا شکار ہے جب کہ کمپنی نے ہیکر کے طریقہ واردات کو جانچنے کے لئے بھی کام شروع کردیا ہے۔


فلم "اسپیکٹر" آئندہ برس 6 نومبر کو ریلیز ہونا تھی اور اس حوالے سے پروڈیوسر باربرا بروکولی اور ڈائریکٹر سیم مینڈس نے فلم کی شوٹنگ کے لئے مقامات، ٹائٹل اور کاسٹ پر کام بھی مکمل کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |