آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 57.81 ڈالر فی بیرل ہوگئی


ویب ڈیسک December 14, 2014
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو یکم جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خوا کمی ہوگی،ذرائع فوٹو: فائل

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

اوگرا حکام کے مطابق رواں ماہ کے دوران بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے جب کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 57.81 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو یکم جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خوا کمی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثرات 25 دسمبر سے شروع ہوجائیں گے۔


واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث موجودہ قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے بھی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 2008 کی سطح پر پہنچ گئی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔