شریف فیملی کیخلاف مقدمات سننے والاڈویژن بینچ ٹوٹ گیا
جسٹس مامون الرشیدشریف فیملی کے وکیل رہ چکے ہیں، سماعت سے معذرت کرلی
لاہور:
سابق وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف۔
ان کے بھائی، بھابی، والدہ، بیٹوں، بیٹیوں اور شریک ملزمان کے خلاف ایک ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اورکرپشن کے تین ریفرنس، حدیبیہ پیپر ملز،اتفاق فاؤنڈری اور رائے ونڈ محل، خارج کرکے پوری شریف فیملی کو بری کرنے کی درخواستوں کی سماعت کرنے والا راولپنڈی ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ ٹوٹ گیا ہے ۔جسٹس مامون الرشید شیخ نے سماعت کے آغاز پر یہ درخواستیں سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شریف فیملی کے وکیل رہ چکے ہیں۔
اس لیے انصاف کے تقاضوںکے مطابق وہ یہ کیس نہیں سنیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ ان درخواستوں کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیں۔ ان درخواستوںکی سماعت آئندہ پیر8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔اے پی پی کے مطابق 8اکتوبر کو نیا ڈویژن بینچ یہ کیس سنے گا۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جا نب سے آئندہ تاریخ پر دلائل دیے جا ئیں گے۔