پاکستان کے بعد آسٹریلیا نے بھی بھارت کو اسی کے گھر میں روند ڈالا

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی


ویب ڈیسک December 14, 2014
کھیل کے آخری لمحات میں بھارتی کھلاڑی اپنی روایتی بدتمیزی پر اتر آئے اور آسٹریلوی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے۔ فوٹو: ایف آئی ایچ

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بھارت کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے جس کا صلہ اسے کھیل کے 18ویں منٹ میں اس وقت ملا جب ایڈی اوکینڈن نے گول کرکے آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری دلادی تاہم بھارت نے حریف ٹیم کی یہ برتری 42ویں منٹ میں ختم کردی اور للت اپادھے نے گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھا کر مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

آسٹریلیا کو دوسرا گول کرنے کا موقع 52ویں منٹ میں ملا اور میٹ گوہڈس نے شاندار گول کرکے ایک بار پھر آسٹریلیا کو برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی، میچ کے آخری لمحات میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے ہاتھوں گزشتہ روز ہونے والی شکست کا بدلا آسٹریلوی کھلاڑیوں سے لینے کی کوشش کی اور بھارتی کھلاڑی کھیل کے دوران اپنی روایتی بدتمیزی پر اتر آئے تاہم میچ ریفری نے بیچ بچاؤ کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔