حکومت سے منگل کو ہونیوالے مذاکرات کے اگلے دورمیں مثبت پیش رفت کی توقع ہے جہانگیر ترین

اگر حکومت سے معاملات طے پاگئے تو پاکستان بند کرنے کا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں، رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین


ویب ڈیسک December 14, 2014
امید ہے کہ کل لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران معاملات کراچی کی طرح ٹھیک رہیں گے،اسحاق ڈارفوٹو: ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت سے منگل کو ہونے والے مذاکرات کے اگلے دورمیں مثبت پیش رفت کی توقع ہے جب کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس امیدا کا اظہار کیا ہے کہ کل لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران معاملات کراچی کی طرح ٹھیک رہیں گے۔

حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر مذاکرات کا دور ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مذاکرات اچھے اور سنجیدہ ماحول میں ہوئے جس میں تحریک انصاف کا ایم او یو حکومت کے حوالے کردیا جب کہ حکومتی ٹیم نے بھی اپنا ٹرم آف ریفرنس دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں جوڈیشل کمیشن کی ٹی آر اوز پر بات ہوئی جب کہ اگلا مذاکراتی دور منگل کو ہوگا جس میں مثبت پیشرفت کی امید ہے اور اگر حکومت سے معاملات طے پاگئے تو پاکستان بند کرنے کا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اور حکومتی ٹیم کے رکن اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مشترکہ طور پر طے پایا ہے کہ جب تک بات چیت کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتی تب تک مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی بات سامنے نہیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کل لاہور میں ہونے والے احتجاج کے دوران مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو پرامن رہنے کی واضح ہدایت کی گئی ہیں اور کوشش ہوگی ملکی مفاد کے خاطر دھرنے بھی ختم ہوں جب کہ امید ہے کہ کل لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران معاملات کراچی کی طرح ٹھیک رہیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔