رات کے کھانے کے دوران نیلے رنگ کی روشنی مردوں کی خوراک پر اثر انداز ہوتی ہے تحقیق

خواتین کی خوراک پر نیلے رنگ کی روشنی سے کوئی اثر نہیں پڑتا اور وہ معمول کے مطابق اپنی خوراک جاری رکھتی ہیں، تحقیق


ویب ڈیسک December 14, 2014
نیلے رنگ کی روشنی میں رات کا کھانا زیادہ اچھا اور ذائقہ دار نظرنہیں آتا جس کی وجہ سے مرد اس روشنی میں کم کھانا پسند کرتے،تحقیق فائل:فوٹو

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کے کھانے کے دوران نیلے رنگ کی روشنی مردوں کی خوراک پر اثر انداز ہوتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی آرکینساس میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کا کھانا کھانے کے دوران نیلے رنگ کی روشنی مردوں کی خوراک پر اثر انداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کم کھانے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم خواتین کی خوراک پر نیلے رنگ کی روشنی سے کوئی اثر نہیں پڑتا اور وہ معمول کے مطابق اپنی خوراک جاری رکھتی ہیں۔

تحقیق کاروں کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ نیلے رنگ کی روشنی میں رات کا کھانا زیادہ اچھا اور ذائقہ دار نظرنہیں آتا جس کی وجہ سے مرد اس روشنی میں کم کھانا پسند کرتے ہیں کیوں کہ مرد کھانے کی ظاہری شکل کو ترجیح دیتے ہیں جب کہ خواتین ظاہری شکل کے بجائے کھانے کی خوشبو سے اس کے ذائقہ کا اندازہ لگاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔