سیاست میں حصہ لینا ایک غلطی تھی جسے دوبارہ نہیں دہراؤں گا امیتابھ بچن

سیاست میں حصہ لیناجذباتی فیصلہ تھا بعد میں احساس ہوا میرے جذبات سیاسی ماحول کی حقیقت سے مختلف ہیں،بالی ووڈ سپراسٹار


ویب ڈیسک December 14, 2014
امیتابھ بچن 1984 میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد سے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے رکن منتخب ہوئے تھےفوٹو: فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ سیاست میں حصہ لینا ان کی زندگی کی ایک غلطی تھی اور وہ آئندہ یہ غلطی کبھی نہیں دہرائیں گے۔

بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران بالی ووڈ انڈسٹری پر گزشتہ کئی دہائیوں سے راج کرنے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ سیاست میں حصہ لینا محض ایک جذباتی فیصلہ تھا لیکن وقت گزرنے کے بعد یہ احساس ہوا کہ میرے جذبات سیاسی ماحول کی حقیقت سے یکسر مختلف ہیں۔ انہوں نے سیاست میں حصہ لینے کو اپنی زندگی کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسی غلطی کبھی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 1984 میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد سے سیاست میں حصہ لیا اور لوک سبھا (ایوان زیریں) کے رکن منتخب ہوئے تاہم صرف 3 سال کے عرصے کے بعد ہی انہوں نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔