شمالی وزیرستان ڈرون حملہ3افراد ہلاک اورکزئی بارودی سرنگ پھٹنے سے سیکورٹی اہلکار جاں بحق

مرنے والوںکی شناخت نہ ہوسکی،پاکستانی اہلکار،علاقے میںجاسوس طیاروںکی پروازوں سے خوف وہراس


AFP October 02, 2012
اورکزئی کے علاقے ماموزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 شدت پسند مارے گئے ، 2 ٹھکانے تباہ فوٹو: فائل

لاہور: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے حیدرخیل میں ایک گاڑی پر امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ایک سیکیورٹی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرون طیارے نے گاڑی پر یکے بعد دیگرے چار میزائل فائر کیے۔ حملے کے وقت کئی ڈرون طیارے فضا میں گشت کرتے رہے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مرنیوالوں کی شناخت فوری طور پر نہ ہوسکی ۔ بی بی سی کے مطابق جاسوس طیارے نے ایک موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا جس پر سوار ایک عرب جنگجو ہلاک ہوگیا، جس کی لاش بری طرح جھلس گئی ہے۔ ثناء نیوز کے مطابق حملے میں دوافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

جس سے علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ دریں اثناصوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے اپراورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکارجاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں سات شدت پسند مارے گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی کے علاقہ ماموزئی میں سیکیورٹی اہلکار گشت پر مامور تھے کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

دہشت گردی کی اس کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس سے سات شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |