ایک لاکھ 62 ہزار آئی ڈی پیز خاندان واپس چلے گئے

2 لاکھ 88 ہزار خاندان واپسی کے منتظر، 2 سال میں فاٹا میں 978 افراد دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے


ملک سعید اعوان December 15, 2014
2 لاکھ 88 ہزار واپسی کے منتظر، 2 سال میں فاٹا میں 978 افراد دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید۔ فوٹو: فائل

گزشتہ 2 برسوں کے دوران فاٹا میں دہشت گردی کے واقعات میں 978افراد شہید جبکہ 1375افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، متاثرین کو 73 کروڑ 18لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق فوجی آپریشن سے بے گھر ہونے والے خاندانوں میں سے 1لاکھ 62ہزار 338خاندان اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں ڈرون حملوں میں متاثر ہونے والے افراد کو الگ معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے۔

دستاویز کے مطابق فاٹا میں فوجی آپریشن کے دوران 450941 نادرا سے تصدیق شدہ خاندان بے گھر ہوئے جن میں سے 162338 خاندان اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹ چکے ہیں جب کہ 288603خاندان ابھی تک بے گھر ہیں۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے 31 اکتوبر 2014 تک ان خاندانوں میں 8 ارب 17 کروڑ روپے تقسیم کیے۔ ذرائع کے مطابق متاثرین کو ادا کی جانے والی رقم پر حکومت نظرثانی کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں