ریلوے نے 3050 ایکڑ اراضی قابضین سے واگزار کرالی
مزید2612 ایکڑ اراضی واگزار کرانے کیلیے چاروں صوبوں میں آپریشن جاری
پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران اربوں روپے مالیت کی 3050.504 ایکڑ سے زائد قیمتی اراضی واگزار کرالی ہے جب کہ چاروں صوبوں میں مزید 2612.216 ایکڑ سے زائد اراضی پر قابضین کے خلاف ریلوے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے سو موٹو ایکشن کے تحت2011میں ریلوے کی زمین قابضین سے خالی کرانے کے احکام جاری کیے تھے۔ پاکستان ریلویزکی دستیاب رپورٹ کے مطابق ریلویز کی ملک بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار 690 ایکڑ سے زائد اراضی ہے، جس میں پنجاب میں 90 ہزار 326 ایکڑ ، سندھ میں39ہزار 428ایکڑ، بلوچستان میں28ہزار 228 ایکڑ اور خیبرپختونخوا میں 9ہزار 708 ایکڑ اراضی ہے۔
دستاویزات کے مطابق 2012 میں چاروں صوبوں میں ریلوے کی5662.664 ایکڑ اراضی پر قبضہ تھا، پنجاب میں1659.92ایکڑپر پرائیویٹ سیکٹر، 171.151 ایکڑ پر سرکاری اداروں اور 1746.324 ایکڑاراضی پردفاعی اداروں کا قبضہ تھا۔ خیبرپختونخوا میں 94.072 ایکڑ اراضی پرپرائیویٹ سیکٹر، 216.28 ایکڑپرسرکاری اداروں اور14.73ایکڑ اراضی پردفاعی اداروں کا قبضہ تھا۔ سندھ میں1097.17ایکڑ اراضی پرپرائیویٹ سیکٹر، 21.93 ایکڑ پرسرکاری اداروں اور 2.36 ایکڑ اراضی پردفاعی اداروں کا قبضہ تھا۔
بلوچستان میں 570.94 ایکڑ اراضی پر پرائیویٹ سیکٹر، 31.943 ایکڑ پرسرکاری اداروں اور 35.844 ایکڑ اراضی پر دفاعی اداروں کا قبضہ تھا۔ ریلوے پولیس نے اب تک کئی ارب روپے مالیت کی 3050.504 ایکڑ سے زائد قیمتی اراضی واگزار کرا لی ہے جس میں پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر سے 868.827 ایکڑ، دفاعی اداروں سے 1691.289 ایکڑ، خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ سیکٹر سے 121.427 ایکڑ، سندھ میں پرائیویٹ سیکٹر سے 343.038ایکڑ، بلوچستان میں پرائیویٹ سیکٹر سے25.75ایکڑ قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی۔