نظام بچانے کیلئے اسپیکر اور 2 وزرا کی قربانی دیدیں آصف زرداری کا نواز شریف کو مشورہ
میں نے بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قربانی دی تھی، سابق صدر آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو اسپیکر اور ایک 2 وزرا کی قربانی دیکر سسٹم بچانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے دست راست ایک سینیٹر کو حکومت کی اہم اتحادی جماعت کے سربراہ کے پاس بھیجا کہ وزیراعظم نوازشریف کومیری طرف سے مشورہ دیں کہ نظام کی بہتری اور اسے چلانے کے لیے اگر اسپیکر اور ایک ، 2 وزرا کی قربانی دینا پڑتی ہے تو دے دیں کیونکہ میں نے بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قربانی دی تھی بلکہ میں نے سارے ارکان اسمبلی کی قربانی دینے کےلئے ایک فہرست ترتیب دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے حلقوں میں دھاندلی کی شفافانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔