ایجنسیاں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے بلوچستان حکومت سے تعاون کریں وزیر اعظم

بلوچستان کے مسائل کاحل ترجیح ہے،ترقیاتی فنڈزجاری کرتے رہیںگے، اسلم رئیسانی، اراکین پارلیمنٹ کی وزیراعظم سے ملاقات


Numainda Express October 02, 2012
بلوچستان کے مسائل کاحل ترجیح ہے،ترقیاتی فنڈزجاری کرتے رہیںگے، اسلم رئیسانی، اراکین پارلیمنٹ کی وزیراعظم سے ملاقات. فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

وفاقی ایجنسیاں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں۔وہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنھوں نے اسلام آباد میں انکے ساتھ ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے جبکہ صوبے کی ترقی کیلیے خصوصی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ میں نے کچی کینال منصوبے کی تکمیل کیلیے 6ارب روپے جاری کردیے ہیں۔

تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہوسکے ۔ نبیل گبول ،رحمت اللہ کاکڑ ، سردار عمر گوریج،گل محمد جھاکرانی ،رحیم داد خان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ اے پی پی کے مطابق پرویز اشرف نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ رابطوں میں اضافہ کریں اور ذاتی دلچسپی لے کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ وزیراعظم نے اراکین کو یقین دلایا کہ ترقیاتی فنڈز جاری کیے جاتے رہیںگے تاکہ منصوبوں پر کام جاری رہے۔

ادھربلجیئم،جاپان اور سربیا کیلیے نامزد سفراوزیراعظم سے ملے ۔ پرویز اشرف نے نامزد سفراکو ان کے تقرر پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم سے روس کے وفد نے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارت بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اوراقتصادی تعلقات کو تقویت دینے کا خواہاں ہے۔گوجرخان بارایسوسی ایشن کاوفد بھی وزیرواعظم سے ملا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں