ایاز صادق کی این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم غیر آئینی ہے، سردار ایاز صادق کا موقف
ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اپنے حلقہ انتخاب این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی رکوانے کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم عوامی نمائندگی کے قانون کی دفعہ 55 کے خلاف ہے، الیکشن ٹریبونل نے صرف عمران خان کی شہادت پر یکطرفہ حکم جاری کیا، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ این اے 122 پر سردار ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی تاہم عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ان کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔