بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرگیا کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری جبکہ کوئٹہ میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد ہے اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے جس سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی قلات اور گرد و نواح میں رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ، گوپس، ہنزہ، استور، کالام اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 ، گلگت اور دالبندین میں درجہ حرارت منفی 4، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 3، ڈگری، مری، دروش اور میرکھانی میں منفی2 جبکہ مالم جبہ، چترال اور لوئردیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں کہیں گہری اور کہیں ہلکی دھند رہے گی۔