طالبان کو ریلی پر اعتراض نہیں انکا پیغام مل گیاعمران

وزیرستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہو گا، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں


INP October 02, 2012
وزیرستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہو گا، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان سے پیغام آیا ہے کہ انھیں ہماری امن ریلی پر کوئی اعتراض نہیں۔

قبائلی عمائدین نے بھی امن ریلی کی حمایت کا یقین دلایا ہے، وزیرستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہو گا، تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وزیرستان امن ریلی لیکر جائیں گے محسود، وزیر اور بھٹنی قبیلے ہماری حمایت کریں گے، تحریک طالبان سے پیغام آیا ہے کہ ہمیں ریلی پر کوئی اعتراض نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں۔

جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں محب وطن قبائلی آپکے ساتھ ہونگے، وزیرستان ریلی کا مقصد دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ ڈرون حملوں میں بیگناہ شہری مر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کرینگے، موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے، بلوچ عوام محب وطن ہیں انھیں حقوق ملنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کے لیڈرز نے اپنے اثاثے ظاہر کیے دیگر پارٹیوں کے لیڈرز بھی اثاثے بتائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں