عمران خان کو ملکی مفاد عزیز نہیں تو مذاکرات سے پہلے اپنا زور آزما لیں احسن اقبال

ان صاحب کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک December 15, 2014
شکریہ عمران! احتجاج سے لاہور کے لوگ مزید متنفر ہو گئے، احسن اقبال۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو اگر ملکی مفاد عزیز نہیں تو پہلے اپنا زور آزما کر دیکھ لیں پھر مذاکرات کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ عمران خان کو ملکی مفاد عزیز نہیں ہے، خان صاحب پہلے اپنا زور آزما لیں پھر مذاکرات کر لیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مذاکرات حکومت نے نہیں عمران خان نے توڑے تھے، خان صاحب کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شکریہ عمران! احتجاج سے لاہور کے لوگ مزید متنفر ہو گئے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر عمل درآمد کے لئے پلان سی کے تحت لاہور میں احتجاج کیا جا رہا ہے اور اس موقع پر مختلف مقامات پر زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث ہاتھا پائی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں