ٹویٹر پر پریانکا چوپڑا کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی

بہت خوشی ہے کہ لوگوں نے مجھے اتنی زیادہ محبت دی جب کہ میرے چاہنے والے ہی میری اصل طاقت ہیں، پریانکا


ویب ڈیسک December 15, 2014
پریانکا چوپڑا نے جنوری 2009 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے رابطہ شروع کیا. فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چاہنے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر پرفالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرنے پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا. ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگوں نے مجھے اتنی زیادہ محبت دی، میرے چاہنے والے ہی میری اصل طاقت ہیں۔ پریانکا کو ٹویٹر پر فالو کرنے والوں میں امیتابھ بچن، آشا بھوسلے، سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے جنوری 2009 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے رابطہ شروع کیا جس پر وہ اپنی تصاویر اور اپنی آنے والی فلموں کے علاوہ اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں