حکومت فوری طورپرجوڈیشل کمیشن بنائے ورنہ نوازشریف کیلئے حکومت کرنا ناممکن ہوجائے گا عمران خان
حکومت سے کوئی چیزنہیں اپنا حق اور انصاف مانگ رہے ہیں اور جومرضی ہوجائے انصاف لئے بغیر نہیں جائیں گے،چیرمین پی ٹی آئی
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اب نوازشریف کے پاس دوراستے ہیں یا تو وہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بناکر الیکشن کی تفتیش کرائیں ورنہ دوسرا راستہ نہ صرف ان کی مشکلات میں اضافہ کردے گا بلکہ ان کا حکومت کرنا بھی ناممکن ہوجائے گا کیونکہ اب ہمارا پلان ڈی بھی تیار ہے۔
لاہور میں چیرنگ کراس پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ لاہور والوں نے فیصلہ دے دیا ہےکہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور نوازشریف نے یہ الیکشن دھاندلی کرکے جیتا، ہم ایک جمہوری جماعت ہیں اور ملک میں شفاف الیکشن دیکھنا چاہتے ہیں لیکن حکومت انصاف کے حصول کے لیے ہمیں سڑکوں پر لے آئی ، تحریک انصاف نے 124 دن کا دنیا کا سب سےبڑا اور پر امن دھرنا دیا لیکن اب تک انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2013 کے الیکشن کا احتساب چاہتے ہیں اگر (ن) لیگ جیتی ہے تو اس کے لوگ ووٹوں کی گنتی سے کیوں ڈرتے ہیں اور کس کے لئے عدالتی حکم کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی حکومت سے کوئی چیز نہیں صرف اپنا حق اور انصاف مانگ رہی ہے اور جومرضی ہوجائے انصاف لئے بغیر نہیں جائیں گے ۔
عمران خان نے لاہور کی تاجر برادری، وکلا، ٹرانسپورٹرز، عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے مستقبل اور جمہوریت کی جنگ لڑرہے ہیں اور ہماری اس جدوجہد سے ایک دن حقیقی جمہوریت آئے گی جسے لوگ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد میں جاں بحق ہونےو الے کارکن حق نواز کے قتل کے جرم میں رانا ثنااللہ کو جیل میں ڈالا جائے وہ مجرم ہیں اگر انہیں ماڈل ٹاؤن واقعے کےبعد جیل میں ڈال دیا جاتا تو فیصل آباد میں اس طرح کے حالات نہ ہوتے۔