عمران خان کی سیاست تشدد اوربدتمیزی پر مبنی ہے شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کے احتساب کی باتیں کرنےوالوں کومنہ کی کھانا پڑی اس لئےعمران خان ہمارےاحتساب کی بات نہ کریں،وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک December 15, 2014
عمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں ، شرجیل میمن فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سیاست تشدد اوربدتمیز پر مبنی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پیپلز پارٹی کو احتساب کی دھمکی نہ دیں، پیپلز پارٹی کا احتساب پچھلے 40 سالوں سے ہورہا ہے اور اس کے احتساب کی باتیں کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں کیوں کہ طالبان دھمکیاں دینے کو درست سمجھتے ہیں جب کہ عمران خان کی سیاست بھی تشدد اور بدتمیزی پر مبنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |