امریکی ریاست پینسلوانیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

مسلح شخص نےخاندانی تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی سابقہ بیوی اور اس کے خاندان کے4افراد کو قتل کردیا، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک December 15, 2014
مسلح شخص فائرنگ کے بعد علاقے میں روپوش ہوگیا جس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے،پولیس فوٹو : فائل

امریکی ریاست پینسلوانیا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات فلا ڈیلفیا کی منٹگومیری کاؤنٹی میں 3 مختلف مقامات پر پیش آئے جہاں مسلح شخص نے خاندانی تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی سابقہ بیوی اور اس کے خاندان کے دیگر4 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص فائرنگ کے بعد علاقے میں روپوش ہوگیا جس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اورامید ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |