کراچی فائرنگ سے متحدہ کے 2کارکنان سمیت 6 افراد ہلاک
لیاری میں متحدہ کے اخترجیلانی،لیاقت آباد میں گوشت کے سپلائر کو نشانہ بنایاگیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج سمیت6 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔
لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،ایس ایچ اوکلری چاندخان نیازی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہنگورآباد روڈ پرگھر کے قریب 35 سالہ اختر حسین جیلانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کاسابق یونٹ انچارج تھا، ایس ایچ اوکاکہناتھاکہ عینی شاہدین نے ملزم کوپہچان لیاہے اور عینی شاہدین کی مدد سے پولیس ملزم کوجلدہی گرفتارکرلے گی،لیاقت آباد9 نمبر پرگوشت مارکیٹ میں فائرنگ سے گوشت کا سپلائر ہلاک ہوگیا۔
ڈی ایس پی لیاقت آباد وجاہت حسین نے بتایاکہ لیاقت آباد 9 نمبر پر واقع گوشت مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لگائے 2 ملزمان پہنچے اور صابر کا پوچھا ، جیسے ہی صابر ان کے قریب گیا ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی،بلدیہ ٹائون 7 نمبر پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا،علاقہ ایس ایچ اوظفراقبال کے مطابق بلدیہ ٹائون 7 نمبر پر مسجد حقانی کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے 42 سالہ نجیب اللہ الحق ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی 30 سالہ حضرت گل زخمی ہوگیا۔
سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں ملزمان نے گھر سے بلا کر ایک شخص کو ہلاک کردیا، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ قمر احمد نے بتایا کہ عبدالجلیل ایوب گوٹھ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ ملزمان اسے گھر سے بلا کر گلی میں لے گئے اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے42 سالہ مستان، مومن آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر17سالہ دانیال زخمی ہوگیا۔شیر شاہ کے علاقے میراں ناکہ فقیر کانٹے کے قریب موٹرسائیکل سوار2 ملزمان نے محمد حامد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
ایس ایچ او شیر شاہ ملک نواز کے مطابق مقتول حامد کا شیرشاہ میں روئی کا گودام تھا، پولیس کا کہنا کہ مقتول حامد متحدہ قومی موومنٹ رنچھوڑ لائن سیکٹر کے یونٹ 28 کا کارکن اور 4 بچوں کا باپ تھا ، مقتول کی میت اس کی رہائش گاہ چونا بھٹی رابعہ مینشن لائی گئی تو کہرام مچ گیا جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث رامسوامی ، گارڈن اور رنچھوڑ لائن سمیت ملحقہ علاقوں میں دکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔
کھارادر کے علاقے صرافہ مارکیٹ کامل گلی کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل بابر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر 23 سالہ بوستان اور 22 سالہ گل نواز زخمی ہوگئے،رات گئے شیرشاہ کے علاقے میں پنکھا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔