پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے ٹینا ثانی

پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے، ٹینا ثانی

ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، ٹینا ثانی فوٹو : فائل

WASHINGTON:
گلوکارہ ٹینا ثانی نے کہا ہے کہ انسان کبھی مکمل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے، پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوتا جا رہا ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینا ثانی نے کہاکہ پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اسی ادارے سے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ٹینا ثانی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ سے مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔
Load Next Story