رحمن ملک کوچاہیے تھا سپریم کورٹ کی عزت کرتےجسٹس افتخار

انھیں بیرون ملک نہیںجاناچاہیے تھا،توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے پرریمارکس

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے وکیل ڈاکٹر باسط نے بتایا کہ رحمٰن ملک بیرون ملک ہیں اس لیے عدالت میںحاضر نہیں ہوسکے۔ فوٹو ثناء

سپریم کورٹ میں رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ رحمن ملک کوچاہیے تھا سپریم کورٹ کی عزت کرتے۔


وفاقی وزیر داخلہ کو سپریم کورٹ کی عزت کر تے ہوئے بیرون ملک نہیں جانا چاہیے تھا ، عدالت میں پیش ہوتے، وہ پہلے مالدیپ بھی جاچکے ہیں۔ رحمٰن ملک کے خلاف اسٹیل ملز کرپشن کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے الزام میں توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے وکیل ڈاکٹر باسط نے بتایا کہ رحمٰن ملک بیرون ملک ہیں اس لیے عدالت میںحاضر نہیں ہوسکے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رحمٰن ملک کو سپریم کورٹ کی عزت کرنی چاہیے اور بیرون ملک نہیں جانا چاہیے تھا۔
Load Next Story