لیفٹ آرم اسپنرعبدالرحمن کو2 سالہ پابندی کا سامنا
عبدالرحمن ڈوپنگ کا شکار ہونے والے دنیاکے17 ویں اور تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں
پاکستانی کرکٹ ایک اور تنازع میں الجھ گئی۔
ممنوعہ دوائیں استعمال کرنے کی وجہ سے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن کا انگلینڈ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،ای سی بی نے معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا، اسپنر کو 2 سالہ پابندی کا سامنا ہے،32 سال عمرکی وجہ سے ان کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں ہوگی۔
انگلش بورڈ انھیں جو بھی سزا دے آئی سی سی قانون کے تحت پاکستان کو بھی اسے تسلیم کرنا پڑے گا، عبدالرحمن ڈوپنگ کا شکار ہونے والے دنیاکے17 ویں اور تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں، ان سے قبل شعیب اختر اور محمد آصف بھی اس رسوائی کا شکارہوچکے۔