سی آئی اے اہلکار تشدد پسند نہیں بلکہ ہمارے ہیرو ہیں ڈک چینی

القاعدہ نے جوکیا وہ تشدد تھااورہمیں موقع ملا تو دوبارہ ایسا کرینگے،سابق امریکی نائب صدرکا سی آئی اے کی حمایت میں بیان


INP December 16, 2014
القاعدہ نے جوکیا وہ تشدد تھا، سابق امریکی نائب صدر کا سی آئی اے کی حمایت میں بیان۔ فوٹو: فائل

سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے سی آئی اے پر تشدد تفتیشی طریقہ کار کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع ملے تو دوبارہ ایسا کریں گے، سی آئی اے اہلکار تشدد پسند نہیں بلکہ ہیرو ہیں۔

امریکی نائب صدر ڈک چینی نے سی آئی اے کا دفاع کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے نہ صرف اسامہ بن لادن کو پکڑا بلکہ القاعدہ کے بے شمار دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا جو نائن الیون سانحے میں ملوث تھے، ڈک چینی کا کہنا تھا کہ القاعدہ نے جو کچھ امریکا کے ساتھ کیا وہ تشدد تھا جبکہ سی آئی اے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔

سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے500 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ گزشتہ ہفتے جاری کی تھی، جس میں سی آئی اے کے طریقہ تفتیش کے بارے میں ہولناک انکشافات کیے گئے تھے، رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکا کے حلیف اور حریف ممالک کی جانب سے شدید تنقید بھی سامنے آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں