مٹھی میں غذائی کمی کے شکارآج مزید 6 بچے دم توڑ گئے رواں ماہ ہلاکتیں 57 ہوگئیں

انتقال کرجانے والے بچوں میں 2 کا تعلق مٹھی، 2 کا ڈیپلو، ایک کااسلام کوٹ اورایک کا ننگرپارکرسے تھا۔


ویب ڈیسک December 16, 2014
انتقال کرجانے والے بچوں میں 2 کا تعلق مٹھی، 2 کا ڈیپلو، ایک کااسلام کوٹ اورایک کا ننگرپارکرسے تھا۔ فوٹو؛فائل

لاہور:

تحصیل مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث آج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید 6 بچے انتقال کرگئے جس کے بعد غذائی کمی اور امراض کے باعث رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 57 ہوگئی جب کہ اسپتال میں اب بھی 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ انتقال کرجانے والے بچوں میں 2 کا تعلق مٹھی، 2 کا ڈیپلو، ایک کا اسلام آباد اور ایک کا ننگرپارکر سے تھا۔ ضلع بھر میں رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے جس کے باوجود عوام حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔


واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، اسلام کوٹ،چھاچھرو اور ڈیپلو میں گزشتہ 2 سال سے شہریوں کو قحط سالی کا سامنا ہے اور ایک سال کے دوران غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث سینکڑوں کمسن بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں