لاہور سے پشاور تک موٹروے پر شدید دھند کا راج

شہری سفر کے لئے موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، آئی جی موٹروے


ویب ڈیسک December 16, 2014
موٹروے ایم 3 پر حد نگاہ صفر رہ گئی جس کے بعد اسے بند کردیا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

لاہور:

لاہور سے پشاور تک دھند نے موٹروے پر ڈیرے ڈال دیئے ہیں جب کہ حد نگاہ 10 سے 30میٹر اور کہیں صفر تک رہ گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروےایم 1 پر پشاورسےصوابی تک شدیددھند کا راج ہے اور حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی جب کہ ایم 2 لاہور سے اسلام آباد تک حد نگاہ 10 سے 30 میٹر ہے اور اسلام آباد سے چکری، شیخوپورہ سے لاہور اور بھیرہ سے شیخوپورہ پر شدید دھند ہے۔ آئی جی موٹروے نے ہدایت کی ہے کہ شہری سفر کے لئے موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔


دوسری جانب موٹروے ایم 3 پر حد نگاہ صفر رہ گئی جس کے بعد اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کا راج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں