کراچی میں بلوچ پل کے قریب عمارت میں آتشزدگی

فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

بلوچ کالونی پل کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچ کالونی پل کے قریب عمارت کی چھٹی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد عمارت میں لگے فائر الارم بج گئے جب کہ کئی افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بعض افراد چھٹی منزل پر ہی پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا جب کہ آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد عمارت میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ عمارت میں مختلف بینک اور کمپنیوں کے دفاتر تھے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

Load Next Story