وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی کو فون، سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ فوٹو؛فائل
KARACHI:
سانحہ پشاور کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے اسکول پر حملے اور 100 سے زائد شہادتوں کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ملتوی کردیئے گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سانحہ پشاور پروزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ہمراہ پشاور روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے انتخابی دھاندلی کے خلاف جاری احتجاج پر مذاکرات کے لئے حکومت اور پی ٹی آئی وفود کو آج مل بیٹھنا تھا۔