نام نہادقوم پرست اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پرہیںمتحدہ

سندھ دشمن قوتوں کی ایماپربلدیاتی نظام کی مخالفت کررہے ہیں،رابطہ کمیٹی

عوام اتحادسے قوم پرستوں کی ہڑتال ناکام بنادیں،سندھ دھرتی کاامن قائم رکھیں،بیان فوٹو: فائل

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ بھرکے تمام امن پسند عوام سے اپیل کی ہے کہ

وہ نام نہادقوم پرستوں کی جانب سے احتجاج اورہڑتال کے ذریعے سندھ کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی کوشش کو اپنے اتحادسے ناکام بنادیں۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ کے کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعتوں نے سندھ کے عوام کے مفادمیں سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ سسٹم تیارکیاہے تاکہ سندھ کے عوام کونچلی سطح تک اختیارات منتقل ہوسکیں لیکن نام نہاد قوم پرست عناصرجن کا سندھ میں کبھی ایک کونسلر تک کامیاب نہیں ہوا اورجنھیںکبھی چند سوووٹ بھی نہیںملے اورجن کے بارے میں سندھ کاہر باشعورفرداچھی طرح جانتاہے کہ یہ نام نہاد قوم پرست اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پرہیں وہ ہمیشہ سے ہراس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔


جوسندھ دھرتی اوراس کے باسیوں کے عظیم ترمفادمیں ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ دشمن قوتوںکی ایما پر اب یہ نام نہادقوم پرست عناصر سندھ میں بلدیاتی نظام کی مخالفت کررہے ہیںاوراحتجاج وہڑتال کی آڑمیں سندھ دھرتی کاامن تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ان نام نہادقوم پرستوں کامقصد سرکاری ایجنسیوں کی ایما پرسندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرنا۔

بھائی کوبھائی سے لڑانااورسندھ دھرتی کاامن غارت کرنا ہے۔رابطہ کمیٹی نے سندھ کے تمام امن پسندعوام سے اپیل کی کہ وہ ان سندھ دشمن عناصر کی ہنگامہ آرائی اورتشددکی کارروائیوں میں ہرگزشریک نہ ہوں اوراپنے اتحادسے ان کی ہڑتال کوناکام بنادیں اورسندھ دھرتی کاامن ہرقیمت پر قائم رکھیں۔

Recommended Stories

Load Next Story