اسرائیلی شدت پسندوں کی آج مسجد الاقصیٰ پرحملے کی دھمکی

الاقصیٰ وقف بورڈ کی مسلمانوں کومسجد الاقصیٰ پرحملہ روکنے کیلیے اجتماع کی اپیل


INP October 02, 2012
الاقصیٰ وقف بورڈ کی مسلمانوں کومسجد الاقصیٰ پرحملہ روکنے کیلیے اجتماع کی اپیل، فوٹو : رائٹرز

اسرائیلی شدت پسندوں نے (آج) منگل کو مسجد الاقصی پرحملے کی دھمکی دیدی۔

پیر کوایرانی میڈیا کی ر پورٹ کے مطابق اسرائیل کی حکمران جماعت لیکود سے وابستہ ایک اسرائیلی شدت پسند گروپ نے اعلان کیا کہ منگل کوصبح ساڑھے سات بجے مسجد الاقصی پرحملہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی شدت شدت پسندوں کے اس دھمکی کے پیش نظر"الاقصی" وقف بورڈ نے فلسطینی مسلمانوں کو(آج )صبح سے مسجد الاقصی میں اجتماع کرنے کی دعوت دی تا کہ اس طرح اسرائیلی شدت پسندوں کے ممکنہ حملے کی روک تھام ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں