پشاور میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 محافظ زخمی

امیر مقام زخمی طلبا کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عیادت کے بعد واپس جارہے تھے کہ بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا


ویب ڈیسک December 16, 2014
امیر مقام زخمی طلبا کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عیادت کے بعد واپس جارہے تھے کہ بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

رنگ روڈ پر وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ان کے 2 محافظ زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر مقام اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے طلبا کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عیادت کے بعد واپس جارہے تھے کہ رنگ روڈ کے قریب دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس میں ان کے 2 محافظ زخمی ہوگئے۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمی محافظوں کو فوری لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔