سیکڑوں نادہندہ صنعتکاروں کو بجلی کی فراہمی جاری خزانے کو اربوں کا نقصان

پاورسیکٹرشدیدمالی بحران کا شکارلیکن اربوں کے نادہندگان کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی


ایکسپریس July 13, 2012
قوم لوڈشیڈنگ،پاورسیکٹرشدیدمالی بحران کا شکارلیکن اربوں کے نادہندگان کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ فائل فوٹو

ایسے موقع پرجب پوری قوم لوڈشیڈنگ کے عذاب اورملک کا پاورسیکٹرمالی بحران کا شکارہے، اربوں روپے کے نادہندہ ملک کے متعددصنعتی اداروں کو متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کوملنے والی نادہندگان کی سرکاری فہرست کے مطابق صنعتکاراور بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے حکام خفیہ اورغیرقانونی معاہدوں کے تحت بجلی چوری میں ملوث ہیں۔

جس سے قومی خزانے کوہرماہ اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔سب جانتے ہوئے بھی بجلی تقسیم کارکسی کمپنی نے بھی ان نادہندگان کے خلاف 1910 ء کے الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت کارروائی نہیں کی۔ واجبات کی وصولی کے اس مسئلے کے علاوہ لائن لاسزبھی35 سے 42 فیصدہیں۔یہ پاورسیکٹرکی کمزوری اورمتعلقہ حکام کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے اور یہ سب کچھ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے حکام اورعادی بجلی چوروں کی ملی بھگت سے ہورہاہے۔وزیرپانی وبجلی چوہدری احمدمختارلائن لاسزکوقابل قبول حدتک لانے اورڈیفالٹرزسے واجبات کی وصولی کے عزم کااظہارکرچکے ہیں۔اس سے لگتاہے کہ وہ لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلیے تمام چوردروازے بندکرناچاہتے ہیں۔ بجلی کے بھاری بھرکم واجبات ادانہ کرنے والوں میں درج ذیل صنعتکارشامل ہیں ۔

لیسکوکے نادہندگان

لیاقت علی جی ٹی روڈلاہور پونے تین کروڑ، حاجی شریف ایس کے اسٹیل لاہورایک کروڑ82 لاکھ،میسرزعبدالغنی اسٹیل مل شادی پورہ لاہور ایک کروڑ12 لاکھ،ایم شہزادشادی پورہ لاہور73 لاکھ،نائس فاؤنڈری لاہور60 لاکھ پچاس ہزار،ملک خاورصدیق لاہور53 لاکھ،چوہدری رحمت(رحمت اسٹیل لاہور)3کروڑ0 2 ہزار،ایم جمیل لاہور85 لاکھ،صدیق آئرن انڈسٹری لاہور74 لاکھ،ایم طفیل چٹی کوٹھی لاہور69 لاکھ،رضوان بٹ الفلاح اسٹیل فاؤنڈری لاہور68 لاکھ،راجہ ایم امین لاہور68 لاکھ روپے،چناب لمیٹڈلاہور ایک کروڑ27 لاکھ،حاجرہ ٹکسٹائل ملز شیخوپورہ ایک کروڑ75 لاکھ،کاشف امانت میسرززیب رائس ملز مریدکے 53 لاکھ ،شفیق الرحمٰن الکرم اسٹیل فاؤنڈری گوجرانوالا ایک کروڑ96 لاکھ،لالہ اسداللہ میسرزحق باہو اسٹیل فرنس گوجرانوالاایک کروڑ69 لاکھ،ایم افضل پاک مدینہ اسٹیل ملزگوجرانوالا74 لاکھ،ایم افتخارمیسرزرضوان اسٹیل فرنس ایمن آباد گوجرانوالا72 لاکھ، ایم ریاض فیاض فرنس گوجرانوالا78 لاکھ،ملک ہارون میسرز عثمان اسٹیل فرنس ڈسکہ ایک کروڑ54 لاکھ،ایم فاروق سندھو اسٹیل ملزڈسکہ ایک کروڑپچاس ہزار،ایم نوازنارووال ایک کروڑ45 لاکھ ،میسرزٹی اینڈاین پاکستان(پرائیویٹ) لمیٹڈ جڑانوالا58 لاکھ روپے،کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز بھکرایک کروڑ18 لاکھ روپے،ڈی ایم ٹیکسٹائل ملز راولپنڈی78 لاکھ ،علی خان فالکن ماربل فیکٹری دوآبہ 51 لاکھ،خیبراسٹیل ری رولنگ ملز پشاور ایک کروڑ45 لاکھ،دیوان سلمان فائبرلمیٹڈ ہری پور،مسٹرظفرجی ایس سی اوورسیئر این ٹی پی ایس کالونی پشاور99 لاکھ،میسرزدادابھائی لمیٹڈکلرکہار71 لاکھ،میسرز پاپولرفائبرملز سائٹ نوری آباد71 لاکھ،میسرزخاص ٹیکسٹائل ملز نوری آباد65 لاکھ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول نوڈیرو62 لاکھ،ڈویژنل انجینئر پی ٹی سی ایل جیکب آباد68 لاکھ،شجاع ٹیکسٹائل ملزمورو،ایک کروڑ45 لاکھ،موروٹیکسٹائل ملزمورو52 لاکھ شامل ہیں۔

کوئسکوکے نادہندگان

جوان سال ڈیرہ بگٹی52 لاکھ ،گل خان ڈیرہ بگٹی52 لاکھ،پیربخش ڈیرہ بگٹی52لاکھ،مہراللہ خان ڈیرہ بگٹی 51لاکھ ، سبزعلی ڈیرہ بگٹی51 لاکھ،امیرجان ڈیرہ بگٹی51 لاکھ،دین محمدڈیرہ بگٹی51 لاکھ ،فتح محمدڈیرہ بگٹی51 لاکھ ،دالک ڈیرہ بگٹی53 لاکھ ، کوشی ڈیرہ بگٹی54 لاکھ،گل خان ڈیرہ بگٹی51 لاکھ ،خیربخش ڈیرہ بگٹی51 لاکھ،میاں خان ڈیرہ بگٹی51 لاکھ روپے،دادعلی ڈیرہ بگٹی51 لاکھ دادن ڈیرہ بگٹی50 لاکھ،حاجی خان ڈیرہ بگٹی51 لاکھ ،ملوکان ڈیرہ بگٹی50 لاکھ، میرن خان ڈیرہ بگٹی50 لاکھ، پلایاخان ڈیرہ بگٹی50 لاکھ حسین بخش ڈیرہ بگٹی50 لاکھ ،مہردین ڈیرہ بگٹی50 لاکھ ،کوشی خاں ڈیرہ بگٹی52 لاکھ ،مٹھن خان ڈیرہ بگٹی50 لاکھ روپے،ڈوڈا خان ڈیرہ بگٹی50 لاکھ روپے،ایم ندیم زیارت93 لاکھ ،میرعلی رضا خان جھل مگسی79لاکھ 60ہزارصدیق مینگل نصیرآباد51 لاکھ روپے۔

ٹیسکوکے نادہندگان

عمران خان رائل فاؤنڈری جمرود دوکروڑ41 لاکھ،داؤداسٹیل فیبریکیشن باڑادوکروڑروپے،مہمندمولڈنگ ورکس جمرودڈیڑھ کروڑ،ظاہرشاہ حسن گڑھی،سوا کروڑ،نورالحق لنڈی کوتل ایک کروڑ15 لاکھ ،عاشق میرلنڈی کوتل ایک کروڑچالیس ہزار،اتحاداسٹیل ملزملاکنڈ96 لاکھ روپے، عامرنوازپشاور92 لاکھ ،عابدخان اسٹیل فیبریکیشن ملاکنڈایجنسی89 لاکھ ،اخترمحمودپشاور86 لاکھ ،عنایت شاہ پشاور80 لاکھ ،ایچ مثال خان 79 لاکھ ،ایم عمرعالم غذر77 لاکھ ،راول خان ماربل فیکٹری تنگی73 لاکھ ،جاوید گل تنگی76 لاکھ،شمشادمیر پشاور73 لاکھ،محمودماربل فیکٹری تنگی72 لاکھ اسی ہزارروپے،اورنگزیب خان ایس قادر72 لاکھ ،سیدمحمدپشاور66 لاکھ ضیاء الاسلام پشاور66 لاکھ ،نصراللہ جان پشاور65 لاکھ،امین شاہ ماربل فیکٹری پشاور65 لاکھ روپے،لال زدین پشاور62 لاکھ ،حیات اللہ پشاور56 لاکھ ،نورزادہ خان مولاگوری پشاور58 لاکھ،اسماعیل خان پاندی علی58 لاکھ ،خوشحال خان پشاور56 لاکھ ،عابدگل،54 لاکھ،میاں سرفرازگل ماربل فیکٹری تنگی54 لاکھ،بابرصاحب پشاور53 لاکھ،زاہدگل پشاور52 لاکھ، ضیاء الدین مولا گوڑی پشاور52 لاکھ،ایم اسلام پشاور53 لاکھ،اخترمنیرظریف کرونا 50لاکھ، ایچ ایم رضا پشاور50 لاکھ،نیازمحمدباجوڑ50 لاکھ،اکبرخانآدم خیل68 لاکھ اور عبدالرحمٰن کوہاٹ68 لاکھ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں