پشاور حملے کے بعد دہشت گردوں کو شہید کہنے والوں کی آنکھیں کھل جانا چاہئیں آصف زرداری

پاکستانی بوکوحرام نے اسکول کے بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا، شریک چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک December 16, 2014
ایسے حملے ہماری قوم اور فوج کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے،سابق صدر مملکت، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے بعد ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانا چاہئیں جو دہشت گردوں کو شہید کہتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستانی بوکوحرام نے اسکول کے بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور وہ اپنے افریقی رشتے داروں کی طرح ملک میں بھی دہشت گردی کررہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پشاور حملے کے بعد ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانا چاہئیں جو دہشت گردوں کو شہید کہتے ہیں جب کہ ایسے حملے قوم اور فوج کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، دہشت گردوں کو ہر صورت شکست فاش دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے آرمی اسکول پرکئے جانے والے حملےمیں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید جب کہ 120 سے زائد زخمی ہوئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔