عمران خان وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی ’’کل جماعتی کانفرنس‘‘ میں شرکت کریں گے

اے پی سی میں شرکت کا مقصد قومی المیے میں اتحاد کا پیغام دینا ہے، چیرمین تحریک انصاف عمران خان


ویب ڈیسک December 16, 2014
جہانگیر ترین نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے عمران خان کی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کردیا، فوٹو:فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بلائی گئی''کل جماعتی کانفرنس'' میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے آج موجودہ صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس طلب کی ہے جس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان بھی ذاتی طور پر شرکت کریں گے جب کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کا مقصد قومی المیے میں اتحاد کا پیغام دینا ہے۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے عمران خان کی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے اس کے علاوہ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے جب کہ پرویز خٹک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حیثیت سے کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

واضح رہےکہ پشاور میں اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے موجودہ صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس پشاور میں طلب کی ہے جس میں میں پارلیمانی رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔