چیف جسٹس کا مالاکنڈکے8افرادبازیاب کرانیکاحکم

جی ایچ کیوسے رابطہ کیالیکن ابھی جواب نہیںملا،کمانڈرشہبازکاعدالت میںبیان


Online October 02, 2012
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے مالاکنڈ سے2009 میں اٹھائے گے8 افرادکوبازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے پاک فوج کے کمانڈر شہباز سے لاپتہ کیے گئے افرادکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار عبدالستار نے عدالت کوبتایا کہ اس بیٹے بھائی اوربھتیجوں کوجولائی دوہزارنومیں سرچ آپریشن کے دوران اٹھایا گیا تھا جس کے بعد کرنل نعیم نے انہیں بتایا کہ آپ کا ایک بھتیجا ملٹری کومطلوب ہے اسے ہمارے حوالے کریں آپ کے آدمیوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔ درخواست گزارنے عدالت کومزید بتایا کہ مطلوبہ شخص نہ دینے پرچارماہ بعد ان کے دوسرے بھتیجے کی لاش ملی اورباقی افرادکا تاحال کچھ پتہ نہیں ہے۔

عدالتی استفسارپرکمانڈرشہبارنے بتایا کہ انہیں معاملے کا 28 ستمبرکوعلم ہوا ہے اوراس سلسلہ میں جی ایچ کیو سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شہری کی جانب سے تمام تفصیلات بتانے کے بعدکسی جواب کی ضرورت نہیں ، فوراً آٹھ افرادکوبازیاب کرایا جائے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت دس اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے کمانڈر شہباز کورپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں