یورپی خام تیل 59 اور امریکی آئل 54 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا
برینٹ نارتھ سی کی قیمت 4 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی 2.11 ڈالر فی بیرل گر گئی
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں منگل کو مزید کمی ہوئی جس کے نتیجے میں یورپی خام تیل60 ڈالر اور امریکی آئل 55 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔
گزشتہ روز یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جنوری میں فراہمی کے لیے قیمت58.50 ڈالر فی بیرل تک گرگئی جو مئی 2009 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، پیر کو برینٹ کی قیمت 61.06 پر بند ہوئی تھی، اس طرح دوپہر تک یورپی خام تیل کی قیمت میں 2.56 ڈالر فی بیرل یا 4.19 فیصد کمی ہوئی چکی ہے جبکہ امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے نرخ منگل کو آئندہ ماہ ترسیل کے لیے3.77 فیصد یا2.11 فیصد گھٹ کر 53.80 ڈالر فی بیرل پر آگئے جو پیر کو 55.91 ڈالر فی بیرل رہے تھے۔
واضح رہے کہ جون 2014 سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 فیصد کمی آ چکی ہے جس کی وجہ مارکیٹ میں وافر سپلائی اور اوپیک کا وافر سپلائی کے باوجود خام تیل کی پیداوار 30ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھنا ہے۔