ترقی کے ثمرات دور درازعلاقوں تک پہنچانا چاہتے ہیںحفیظ شیخ
ٹیکس وصولی میں20 فیصداضافہ ہوا،حکومت نے اپنے اخراجات میں7 فیصد تک کمی کی ہے
KARACHI:
وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ملک میں بے روزگاری ہے
ملکی اقتصادی ترقی کیلیے لوگوں کوروزگارکے مواقع فراہم کرناہونگے حکومت ترقی کے ثمرات ملک کے دور دراز اور محروم علاقوں تک پہنچاناچاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان کے دس اہم ترقیاتی پارٹنرز(ڈی ٹین) کے پانچویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جبکہ ڈیولپمنٹ پارٹنر کے پانچویںاجلاس میںعالمی بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک، امریکا، جاپان، کینیڈا،چین،برطانیہ ، جرمنی، فرانس، یورپی یونین اوراقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلیے مقامی وسائل بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ملک کی ٹیکس وصولیوںمیںاضافہ ہواہے اورگذشتہ مالی سال 2011-12 کے دوران ٹیکس وصولیوںمیںساڑھے تین کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے مگراسکے ساتھ ساتھ حکومت نے اپنے اخراجات میںبھی چھ سے سات فیصد تک کمی کی ہے بی آئی ایس پی کے ذریعے کمزورطبقات کومالی معاونت دے رہے ہیں۔
اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے وفد نے جیف فرانکس کی قیادت میں پیر کوملاقات کی۔ ملاقات میں رواں مالی سال اور وسط مدتی تناظر میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے وفدکوحکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور انکے نتائج سے آگاہ کیا۔