وزیراعظم نواز شریف کو امریکی صدر بارک اوباما کا فون سانحہ پشاور پردکھ کا اظہار

معصوم بچوں پردہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں،صدر اوباما

معصوم بچوں پردہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں،صدر اوباما۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم نواز شریف کو امریکی صدر بارک اوباما نے فون کیا اور سانحہ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو امریکی صدر بارک اوباما نے فون کیا اور اپنی اور امریکی عوام کی جانب سے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ بارک اوباما نے کہا کہ معصوم بچوں پر دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کے لئے پرعزم اور تیار ہیں۔


واضح رہے سے اس سے قبل پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندری مودی نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم کو فون کر کے سانحہ پشاور پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔
Load Next Story