قومی ایرلائن کے غیر ملکی عملے کا پشاور کے فلائٹ آپریشن میں شرکت سے انکار

سیکیورٹئی وجوہات کی بنا پر پشاور سے متعلق فلائٹ آپریشن میں شامل نہیں ہوسکتے، غیر ملکی عملے کا موقف


ویب ڈیسک December 17, 2014
ہرواں برس ہی پشاور میں پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے بعد ایئرپورٹ پر رات کو آپریشن بند کردیا گیا تھا۔ فوٹو؛فائل

قومی ایرلائن کے غیر ملکی عملے نے پشاور سے آنے اور جانے والے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں سے متعلق فلائٹ آپریشن میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے اردن اور ترکی کی مختلف فضائی کمپنیوں سے لیز پر لئے گئے طیاروں کے ہمراہ غیر ملکی عملے کی خدمات بھی حاصل کررکھی ہیں تاہم سانحہ پشاور کے بعد انہوں نے باچا خان انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن میں خدمات سرانجام دینے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ہی پشاور ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعات کے بعد ایئرپورٹ پر رات کو آپریشن بند کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں