افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 11 طالبان ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 4 پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک December 17, 2014
امریکی ڈرون طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلعے شرزاد میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا. فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈورن حملے میں 4 پاکستانی طالبان سمیت 11 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلعے شرزاد میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 پاکستانی طالبان بھی شامل تھے۔


واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں وقتا فوقتا ڈورن حملے کئے جاتے ہیں جس میں شدت پسندوں کے ساتھ بڑی تعداد میں معصوم افراد بھی جاں بحق ہو چکے ہیں جس پر امریکی ڈورن حملوں کے خلاف سخت عالمی سطح پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |