دہشتگردوں نے غیر انسانی کام کیا جسے کبھی نہیں بھولیں گے ترجمان پاک فوج

7 دہشت گردوں نے اسکول کے آڈیٹوریم میں داخل ہوتے ہی کچھ ہی دیر میں اسے مقتل بنا دیا،میجرجنرل عاصم باجوہ


ویب ڈیسک December 17, 2014
7 دہشت گردوں نے اسکول کے آڈیٹوریم میں داخل ہوتے ہی کچھ ہی دیر میں اسے مقتل بنا دیا، میجرجنرل عاصم باجوہ. فوٹو؛ ایکسپریس نیوز/فائل

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے اسکول پر حملہ انسانیت اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے جب کہ آج پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کے نمائندوں کو حادثے کی جگہ کا دورہ کرایا اور وہ تمام مقامات دکھائے جس جگہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ ترجمان پاک فوج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سات دہشتگرد سیڑھی کے ذریعے اسکول میں داخل ہوئے اور داخل ہوتے ہی آڈیٹوریم میں انہوں نے بلاتفریق بچوں پر فائرنگ کی جب کہ دہشت گردوں نے ہال کو مقتل بنا دیا۔


ملکی اور عالمی میڈیا کے نمائندوں کو عاصم باجوہ نے بتایا کہ جس مقام پر اس وقت ہم کھڑے ہیں یہاں بچے کھڑے ہوتے تھے لیکن گزشتہ روز دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو اسی مقام پر نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے غیر انسانی کام کیا اور اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔


بعدازاں ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری قوم کی حیثیت سے اکٹھا ہونا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں ہرپاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اس سانحے کے بعد پوری قوم ایک ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔