افغان سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اشرف غنی کی جنرل راحیل شریف کو یقین دہانی
جنرل راحیل شریف نے بھی افغان صدرکو دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت ہرشعبےمیں مکمل تعاون کایقین دلایا
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف افغان صدر اشرف غنی اور دیگر حکام کی جانب سے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے ہنگامی دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور ایساف کمانڈر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقاتوں کے دوران سانحہ پشاورسےمتعلق اہم خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔
افغان صدر اشرف غنی نے سربراہ پاک فوج کو یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ جہاں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تووہاں فوری کارروائی کی جائے گی۔ جنرل راحیل شریف نے بھی افغان صدرکو دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت ہرشعبےمیں مکمل تعاون کایقین دلایا۔ اس کے علاوہ افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈرکی جانب سے بھی اپنے زیر انتظام علاقوں میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمےکے لئے اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایاگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا جس میں 132 بچوں سمیت 144 افراد شہید جب کہ 120 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔