صدر ممنون حسین نے سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

سابق حکومت نے 2008 میں سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے بعد سے سزا یافتہ مجرموں کو پھانسی کی سزا نہیں دی گئی


December 17, 2014
وزیراعظم نواز شریف نے آج ہی سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی ہے۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے 55 مجرموں سمیت 8 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین نے عدالتوں سے پھانسی کے سزا یافتہ 55 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں جن میں 8 دہشت گرد بھی شامل ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے آج ہی سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی ہے۔


واضح رہے کہ سابق حکومت نے 2008 میں سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے بعد سے آج تک عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کو پھانسی کی سزا نہیں دی گئی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں