عام انتخابات سے متعلق عمران خان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا وزیراعظم
عمران خان کےدھرناختم کرنےکےاعلان کاخیرمقدم کرتےہیں اوران کے اس اقدام سےدہشت گردی کےخلاف جنگ کوتقویت ملے گی،نوازشریف
وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس اقدام سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف نے عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے عمران خان کے ایک ہونے کا اعلان خوش آئند ہے اور ان کے اس اقدام سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم جنگ لڑے گی اور جیتے گی، عمران خان سے کہتا ہوں کہ وہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق اسمبلی میں تشریف لائیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں جب کہ انتخابات کے متعلق عمران خان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں عمران خان نے بھی شرکت کی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد کے ڈی چوک پردھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت ایک ہونے کی ضرورت ہے اور اگر ہمیں دہشت گردوں کو شکست دینا ہے تو پھر ان لوگوں کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔