کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز اور سی آئی ڈی کی کارروائی 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار
دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جی، 2 پستول اور 2 بال بم سمیت دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، ترجمان رینجرز
لاہور:
سی آئی ڈی اور رینجرز نے منگھو پیر میں الگ الگ کارروائی کرکے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جی، 2 پستول اور 2 بال بم سمیت دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انچارج سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی ونگ خرم عارف کے مطابق منگھو پیر سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ملزم زین عرف امجداور رحید اللہ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خالد خراسانی گروپ سے ہے۔ خرم عارف کا کہنا تھا کہ ملزمان ضلع غربی میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 3 پستول اور 4 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔